You are here: Home » Tag Archives: Baluchistan

Tag Archives: Baluchistan

Feed Subscription

Pakistan officials: Many killed in police center attack

پاکستانی شہر کوئٹہ میں دہشت گردی کی ایک کارروائی کے نتیجے میں کم ازکم انسٹھ افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ فوج کے مطابق اس مرتبہ نقاب پوش خود کش حملہ آوروں نے پولیس کی ایک تربیتی اکیڈمی کو نشانہ بنایا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستانی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلحے سے لیس خود کش حملہ آوروں نے کوئٹہ میں واقع پولیس کی تربیتی اکیڈمی پر دھاوا بولتے ہوئے کئی افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ جب یہ حملہ کیا گیا، اس وقت اس اکیڈمی میں دو سو کے قریب کیڈٹس موجود تھے۔ پیر کی شام شروع ہونے والی حملہ آوروں کی یہ کارروائی پانچ گھنٹے تک جاری رہی، جس دوران حملہ آوروں نے کئی کیڈٹس کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔ بلوچستان میں کومبنگ آپریشن شروع، پچیس مشتبہ افراد گرفتار کوئٹہ حملہ، داعش کے بعد طالبان نے بھی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان میں تشدد کی نئی لہر، ’ہدف پاک چین اقتصادی راہداری‘ اس حملے میں زندہ بچ جانے والے ایک زیر تربیت پولیس اہلکار نے روئٹرز کو بتایا، ’’جنگجو سیدھے ہماری بیرک میں پہنچے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ہم چیختے چلاتے بیرک میں ادھر ادھر بھاگنے لگے۔‘‘ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی، جب اس تربیتی اکیڈمی میں کیڈٹس آرام کر رہے تھے یا سو رہے تھے، ’’دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ تیسرا حملہ آور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ قبل ازیں ایسی اطلاعات تھیں کہ ان حملہ آوروں کی تعداد پانچ یا چھ تھی۔ روئٹرز نے بتایا ہے کہ جائے حادثہ پر ایک نو عمر لڑکے کی لاش کو ہستپال منتقل کیا گیا، جو مبینہ طور پر ایک حملہ آور تھا۔ یہ وہی حملہ آوار قرار دیا گیا ہے، جو سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ سر پر گولی لگنے سے مارا گیا۔ کوئٹہ میں ایک اعلیٰ فوجی اہلکار جنرل شیر افگن نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ گو کہ کسی نے اس کارروائی کا ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ابتدائی تفتیش سے اندازہ ہوا ہے کہ ان حملہ آوروں کا تعلق سنی جنگجو گروہ ’لشکر جھنگوی‘ سے تھا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ تینوں حملہ آور افغانستان سے ہدایات حاصل کر رہے تھے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان حملہ آوروں کی کمیونیکشن کو انٹرسپٹ کرنے کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا ہے۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے مقامی میڈیا کو بتایا، ’’دو تین قبل ہمیں خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں کہ کوئٹہ شہر میں ممکنہ طور پر حملہ ہو سکتا ہے۔ اسی لیے سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ لیکن انہوں (حملہ آوروں ) نے پولیس ٹریننگ کالج کو نشانہ بنایا۔‘‘

Several militants stormed a police academy in southwestern Pakistan, killing at least 60 people and injuring more than 120. Authorities blamed a militant group affiliated with the Pakistani Taliban for the attack. Gunmen wearing explosive vests raided a police training college near the southwestern city of Quetta late on Monday, killing at least 60 people and wounding more than 120, ... Read More »

Scroll To Top