You are here: Home » National (page 4)

Category Archives: National

Feed Subscription

Pakistani government ‘open for talks’ as protests turn deadly

پاکستانی دارالحکومت میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب مارچ کو پولیس کی شدید کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ چار سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے ہزاروں احتجاجی کارکنوں کو خاصی مہنگی پڑی۔ پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو روکنے کے لیے ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اِس دوران پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرنے کا بھی سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی حراست میں لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق بڑے ہسپتالوں میں متعدد زخمی لائے گئے ہیں۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پولی کلینیک میں پولیس کارروائی کے تناظر میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا تھا۔ پاکستان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ترجمان کے مطابق ہسپتال ایمرجنسی میں 164 سے زائد زخمی لائے گئے ہیں۔ اسی طرح پولی کلینیک میں بھی ایمرجنسی کا نفاذ ہے اور درجنوں زخمی وہاں پہنچائے گئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے لیڈر چوہدری شجاعت حسین بھی احتجاج کے دوران آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ سے بیس کے قریب پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب جانے والے مظاہرین نے پولیس شیلنگ کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر قائم جنگلے کو توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ اندر داخل ہونے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر کے وسیع سبز لانز میں ڈھیرے تو ڈال لیے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی بھاری شیلنگ کا سامنا ہے۔ پارلیمنٹ کی حفاظت پر مامور فوج کے اراکین نے مظاہرین کو پارلیمان کی بلڈنگ کی جانب بڑھنے سے روک دیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستانی عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری بھی مظاہرین کے ہمراہ ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کے دوران ہونے والے مظاہروں کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں میں پی ٹی آئی اور پاکستانی عوامی تحریک کے مظاہرین نے مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لاہور میں لبرٹی مارکیٹ کے قریب ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے مظاہرے کو بھی پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں مظاہرین نے ٹائر بھی جلائے۔ راولپنڈی کے موتی محل سنیما چوک میں ہونے والے مظاہرے پر بھی پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ کراچی، ملتان، سیالکوٹ اور دوسرے کئی شہروں میں بھی رات کے دوران نواز شریف حکومت کے خلاف مظاہروں کی اطلاع ہے۔ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی جانب سے آج اتوار کے روز ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیاستدانوں کی جانب سے پولیس کارروائی کی مذمت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستانی دارالحکومت میں گزشتہ دو ہفتوں سے گزشتہ برس کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف عمران خان کی سیاسی جماعت نے لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ چودہ اگست کو شروع کیا تھا۔ ایسا ہی ایک مارچ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے شروع کیا گیا۔ اِس دوران دو روز قبل ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ فوج صورت حال کو بہتر بنانے میں ثالث کا کردار ادا کرے گی۔

Several people have died and hundreds were wounded as anti-government demonstrators clashed with riot police in Islamabad. Pakistan’s government says it is open to renewing talks with its opponents to end the violence. At least three people were killed as clashes continued in the Pakistani capital through Sunday morning. Police fired rubber bullets and tear gas at protesters attempting to ... Read More »

Pakistan army chief offers to ‘mediate’ political crisis

پاکستان کے آرمی چیف سیاسی بحران کے حل کے لیے ثالث کے طور پر میدان میں اتر آئے ہیں جس سے ان قیاس آرائیوں کو ہوا ملی ہے کہ فوج حالیہ مظاہروں کو ایک سویلین حکومت پر اپنا اثر قائم کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دو مختلف جماعتوں کے ہزاروں مظاہرین گزشتہ دو ہفتے سے دھرنے دیے بیٹھے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک (پی ٹی اے) کے سربراہ طاہر القادری کے یہ حامی وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف سے بات چیت کے بعد عمران خان نے کہا کہ انہوں نے جنرل شریف کو اپنی پارٹی کے مؤقف سے آگاہ کیا ہے، جس کے مطابق جب تک نواز شریف وزیر اعظم ہیں اس وقت تک انتخابی دھاندلی کے لیے ہونے والی کوئی بھی آزادانہ تفتیش ممکن نہیں ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف سے ماڈل ٹاؤن میں ان کے مرکز پر پولیس کی کارروائی کے دوران کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر کے حوالے سے بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل شریف نے بھی حالیہ ایف آئی آر میں نقائص پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ قادری نے کہا کہ جمعے کو نواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب عہدے نہیں چھوڑتے تو ’دما دم مست قلندر‘ ہو گا۔ قبل ازیں قادری اور خان نے اعلان کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس بحران میں ثالث کا کردار ادا کریں گے۔ جمعرات کو قبل ازیں طاہر القادری نے قتل کی تفتیش کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا تھا جس میں وزیر اعظم کو مشتبہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یہ تفتیش کافی نہیں ہے۔ قادری نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے والے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا: ’’پاکستان کے آرمی چیف نے ہم سے باقاعدہ پوچھا ہے کہ اگر وہ ثالث یا ضامن کا کردار ادا کریں تو کیا یہ آزادی مارچ کے لیے قابلِ قبول ہو گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ فوج نے ثالثی کے لیے چوبیس گھنٹے مانگے ہیں۔ عمران خان نے بھی فوج کی جانب سے ثالثی کی تصدیق کی تھی۔ عمران خان اور طاہر القادری کا الزام ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مئی 2013ء کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آئے ہیں۔ تاہم عالمی مبصرین کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب بڑی حد تک صاف و شفاف رہے۔

Pakistan’s army chief has offered to mediate a two-week political struggle between the country’s prime minister and the opposition. The crisis has paralyzed the government of premier Nawaz Sharif. Pakistan’s fortnight of political crisis has seen masses of protesters camped outside the parliament building in Islamabad, demanding the resignation of Prime Minister Nawaz Sharif. The demonstrations have been led by ... Read More »

Pakistan’s opposition resumes talk with government

Opposition leader Imran Khan and his party have decided to resume talks with the government. The negotiations are aimed at ending several days of protests. Pakistani opposition leader Imran Khan’s party, the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) has agreed to return to negotiations with the government in a bid to end protests that began earlier this week calling for Prime Minister Nawaz Sharif's resignation. The PTI's vice-chairman Shah Mahmood Qureshi said, "We are resuming talks with the government." The announcement came shortly after parliament members of the PTI quit the parliament. The MPs quit the National Assembly as they believe "elections were not transparent," said PTI member Arif Alvi, referring to the election of Nawaz Sharif in April last year. The resignation of the MPs will go into effect on Monday. Khan and popular cleric Tahir-ul-Qadri have led separate protests demanding Prime Minister Nawaz Sharif’s resignation and reforms in the electoral process. They accuse Sharif of rigging parliamentary elections in 2013 in which Nawaz Sharif's Muslim League won the maximum number of votes. Khan's party, PTI won 34 seats in Pakistan's National Assembly, which has 342 members. Nawaz Sharif has refused to budge, raising fears of violence if the protests continue unabated. Imran Khan had opened talks with the government on Wednesday but he called them off a day later, after Nawaz Sharif appointed a new police chief, which was taken as a sign of a crackdown on the protestors.

Opposition leader Imran Khan and his party have decided to resume talks with the government. The negotiations are aimed at ending several days of protests. Pakistani opposition leader Imran Khan’s party, the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) has agreed to return to negotiations with the government in a bid to end protests that began earlier this week calling for Prime Minister Nawaz ... Read More »

Opposition leaders summoned to court in Pakistan

The two leaders of the ongoing march on Islamabad have been asked to appear in court. They have called on supporters to blockade the parliament building and 'let no one out.' Pakistan's Supreme Court on Wednesday summoned opposition leaders Imran Khan and Tahir ul-Qadri to appear in court on Thursday over protests to call for the prime minister's resignation. After five days of protesting in the capital of Islamabad, thousands of demonstrators blockaded the parliament building on Wednesday. Qadri had called on supporters to not let anyone out of the building. Police did not intervene, despite the thousands of demonstrators penetrating the heavily fortified "Red Zone" around the parliament building and setting up camp there. A number of them are said to be carrying gas masks and batons. The cleric Qadri, founder and leader of the party Pakistan Awami Tehreek, and former cricket star and leader of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) party Imran Khan are both leading different camps, but agree that Prime Minister Nawaz Sharif should step down for corruption. Khan said PM Sharif's house would be stormed should he refuse to step down from office. "If Nawaz Sharif does not resign then we will enter into the PM House," Khan said last night while addressing to protesters, outside the parliament. Khan said that he has given Prime Minister Sharif until Wednesday evening to resign. Democracy and military rule Sharif won a landslide victory last year, his third term. During the 1990s, he headed the government twice before going into exile as a result of the 1999 military coup. He has refused to resign, raising fears that the military will step in if both of the protest leaders and the head of government remain inflexible. Last year's polls marked Pakistan's first successful democratic transfer of power since its statehood in 1947. Amid the ongoing economic woes, rampant power outages and the ever increasing menace of home-grown Islamist terrorism, the current unrest has sparked fears of another military coup. It would be the fourth in the history of the nuclear-armed nation.

The two leaders of the ongoing march on Islamabad have been asked to appear in court. They have called on supporters to blockade the parliament building and ‘let no one out.’ Pakistan’s Supreme Court on Wednesday summoned opposition leaders Imran Khan and Tahir ul-Qadri to appear in court on Thursday over protests to call for the prime minister’s resignation. After ... Read More »

Pakistani opposition party to resign from parliament

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت آج 18 اگست کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیبر پختوانخوا اسمبلی سے استعفے دینے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے اس لیے وہاں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت عوام کو طاقت کا سر چشمہ سمھجتی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بظاہر ایک ایسے وقت پر استعفے دینے کا اعلان کیا ہے جب حکومت نے گزشتہ رات ہی احتجاج کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے لیے دو مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کی شب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے اور وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دو دن کی مہلت دی تھی۔ اس اعلان کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حکومت کی جانب سے دو مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریری سن کر دکھ ہوا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی، حکومت کے خلاف کم اور ریاست کے خلاف زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے خیر سگالی کے طور پر عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ جو مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی وہ حکومتی نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کی کمیٹیاں کہلائیں گی۔چوہدری نثار علی خان کا مزید کہنان تھا: ’’جس حکومت میں لچک نہ ہو وہ جمہوری نہیں ہوتی۔ حکومت کوئی عقل کُل تو نہیں ہوتی۔ ضروری نہیں کہ جو حکومت کہہ رہی ہو وہی صیح ہو۔ یہی جمہوریت کی خوبصورتی ہے اور بہت ساری کمزوریوں کے باجود ہم کوشش کر رہے ہیں کہ خود کو اصل جمہوری معاشرے میں تبدیل کریں۔اور اس پر عمل کریں۔‘‘ عمران خان کی جانب سے دو دن تک دھرنا جاری رکھنے کے اعلان کے بعد جلسہ گاہ سے بڑی تعداد میں ان کے کارکنوں نے واپسی کی راہ لی۔ جبکہ پیر کے دن بھی دن کے وقت پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تعداد خاصی کم رہی۔ البتہ توقع کی جارہی ہے کہ عمران خان جب شام کے اوقات میں جلسہ گاہ پہنچیں گے تو کارکن دوبارہ اکٹھے ہوجائیں گے۔ دریں اثناء سپریم کورٹ نے عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے اور موجودہ صورت حال کے بارے میں وفاق سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ آئین پر عمل کرنا ہر شہری پر فرض ہے اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں آرٹیکل چھ یعنی سنگین غداری کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں کسی بھی ادارے کو ممکنہ طور پر ماورائے آئین اقدام اٹھانے سے روکنے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ یہ درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ نے دائر کر رکھی ہے۔ پیر کو سماعت کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت چوہان نے عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے اور مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بھی ایک درخواست دائر کی۔ عدالت نے اس درخواست کو سماعت کے منظور کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے اس مقدمے کی سماعت 20 اگست بروز بدھ تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ مولانا طاہر القادری نے آج پیر کی شام اپنی جماعت کے زیر اہتمام دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اب ملک بھر میں دھرنے دیے جائیں گے۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے ڈر سے مخلتف شہروں میں ان کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے للکارتے ہوئے کہا کہ وہ رات کے بارہ بجے ڈیڈ لائن ختم ہونے پر شریف برادران کے بارہ بجا دیں گے۔

Pakistani opposition leader Imran Khan’s Movement for Justice (PTI) party has announced that its lawmakers will resign from parliament to try to force PM Nawaz Sharif to step down. Khan’s party announced on Monday, August 18, that it would also withdraw from three out of four provincial assemblies, however, its lawmakers from the northwestern Khyber Pakhtunkhwa province, which it governs, ... Read More »

Pakistan politician Khan calls for ‘civil disobedience’

پاکستانی اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے سربراہ نے اسلام آباد میں جاری حکومت مخالف دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام حکومت کو ٹیکس ادا کرنا بند کر دیں اور سول نافرمانی شروع کر دی جائے۔ پارلیمان میں تیسری سب سے بڑی سیاسی قوت کے حامل عمران خان نے یہ اعلان دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت مخالف دھرنے میں شامل ہزاروں افراد سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ دوہرایا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اس اعلان کے بعد ملک میں جمہوری حکومت کے خاتمے اور فوج کے اقتدار پر قابض ہو جانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Pakistani politician Imran Khan has called on his compatriots to protest government corruption by not paying taxes and utility bills. The opposition lawmaker has given the prime minister a two-day ultimatum to resign. Speaking to thousands of supporters on Sunday, the former cricketer-turned-politician Imran Khan urged discontent Pakistanis to do more than participate in street protests against the government. “There ... Read More »

In Pakistan, thousands protest Prime Minister Sharif

پاکستانی دارالحکومت میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کئی گھنٹوں کی تاخیر سے جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ اس سے قبل عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیراع‍ظم نوار شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سمیت اکیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنےکے سلسلے میں سیشن کورٹ کے حکم پر فوری عمل کیا جائے۔ یہ دونوں تنظیمیں اسلام آباد می‍ں الگ الگ احتجاجی دھرنے دیے ہوئے ہیں۔

Pakistani opposition groups have aligned themselves in a mass protest against Prime Minister Nawaz Sharif. They accuse him of winning in a fraudulent election and have vowed to continue rallies until he resigns. Roughly 10,000 people took to the streets of Pakistan’s capital city, Islamabad, on Saturday, calling for the prime minister’s resignation. The allied groups were led by the ... Read More »

Pakistani protesters reach Islamabad for anti-Sharif rally

عمران خان کا آزادی مارچ لاہور سے روانہ ہو کر ملکی دارالحکومت اسلام آباد گزشتہ شب پہنچا۔ اسی طرح علامہ طاہر القادری کا انقلاب مارچ بھی اپنی منزل یعنی اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد پہنچ کر عمران خان اور اُن کی سیاسی جماعت کے مرکزی لیڈران نے ہزاروں شرکا سے خطاب کیا۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں مطالبات پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے کے علاوہ نئے الیکشن کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ عمران خان نے آج ہفتے کی سہ پہر تین بجے سے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ آزادی مارچ کے شرکا نے لاہور سے اسلام آباد تک کا سفر چھتیس گھنٹوں میں مکمل کیا۔

Two loosely-aligned groups of protesters have arrived in the Pakistani capital to call for the end of Prime Minister Nawaz Sharif’s government. Participants have threatened to camp out until their demands are met. Protesters rallied in Islamabad on Saturday after the arrival of two groups of marchers opposed to the government of Prime Minister Nawaz Sharif. Thousands of people galvanized ... Read More »

Clashes in Pakistan as stones thrown at opposition leader Khan

پاکستانی حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کرنے والے تحریک انصاف کے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ گوجرانوالہ میں کی جانے والی فائرنگ کا نشانہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی تھی۔ تحریک انصاف اور مولانا طاہر القادری کی جماعت عوامی تحریک اسلام آباد پہنچ کر حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شرکاء کی بڑی تعداد کی وجہ سے احتجاجی مارچ انتہائی سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جمعے کی شام تک احتجاجی مارچ کے ابتدائی قافلے اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ وزیر داخلہ نثار علی خان کے مطابق پی ٹی آئی مارچ کے شرکا نے اسلام آباد کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام آباد میں سکیورٹی انتہائی چوکس ہے اور پولیس کے ہزاروں اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

Clashes have broken out in Pakistan as two large protest rallies converge on the capital. Stones and shoes were thrown at the car of opposition leader Imran Khan, but he is reported to be uninjured. Clashes broke out in the Pakistani city of Gujranwala on Friday, as tens of thousands of protesters continue their march on the capital, Islamabad. Stones ... Read More »

Pro-govt elder killed in North Waziristan shootingq

MIRANSHAH: Gunmen shot dead a pro-government tribal elder and two others Thursday in a drive-by shooting in a restive Pakistani tribal region near the Afghan border, officials said. The Chashma Pul area, five kilometres (miles) south of Miranshah — the main town in North Waziristan — is known as a stronghold of Taliban and Al-Qaeda linked militants. “Malik Qadir Khan ... Read More »

Scroll To Top