نئی دہلی حکومت نے بھارت چھوڑ کر پاکستان یا چین چلے جانے والے شہریوں کی املاک فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ بھارت چھوڑ جانے والے ان افراد کی جائیدادوں کی مالیت چار سو ملین ڈالر کے برابر ہے۔ بھارتی حکومت کے منصوبے کے مطابق چین اور پاکستان کے ساتھ جنگوں کے بعد ملک چھوڑ کر ... Read More »
Category Archives: بین الاقوامی
Feed Subscriptionشام کے ساتھ دو اہم سرحدی گزر گاہيں کھول دی گئيں
اسرائيل نے گولان کے مقبوضہ پہاڑی علاقے ميں شام کے ساتھ قنيطرہ نامی سرحدی گزرگاہ کھول دی ہے جبکہ اسی دوران تجارت اور امدادی اشياء کی ترسيل کے ليے اردن اور شام کے درميان بھی ايک اہم گزر گاہ کھول دی گئی ہے۔ گولان کے مقبوضہ پہاڑی علاقے ميں قنيطرہ نامی اہم سرحدی گزر گاہ کو رواں ہفتے کے آغاز ... Read More »
برلن میں نسل پرستی کے خلاف بڑا مارچ
جرمن دارالحکومت برلن میں ہفتے کے دن نسل پرستی اور اجانب دشمنی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں جرمنی بھر سے آئے افراد نے شرکت کی اور دائیں بازو کی انتہا پسندی کو مسترد کر دیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے منتظمین کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمن دارالحکومت برلن میں منعقد ... Read More »
نکی ہیلی نے استعفٰی دے دیا، ذرائع
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے استعفٰی دے دیا ہے۔ روئٹرز نے میڈیا رپورٹوں کے حوالے سے منگل کے دن تصدیق کر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلی کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ... Read More »
امریکا جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا باعث ہے، شمالی کوریا
تقریباً گزشتہ آٹھ برسوں میں اقوام متحدہ کے کسی سینیئر اہلکار کا شمالی کوریا کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اس دورے کا مقصد شمالی کوریائی بحران کی شدید کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کی کوشش ہے۔ اقوام متحدہ کے سفارت کار جیفری فیلٹمین نے شمالی کوریا کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ وہ پانچ دن شمالی کوریائی دارالحکومت پیونگ یانگ ... Read More »
ایرانی اور عراقی سرحدی علاقے میں شدید زلزلہ، سینکڑوں ہلاک
اتوار اور پیر کی شب آنے والے اس شدید زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ تین نوٹ کی گئی۔ ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک جب کہ سترہ سو زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ شب آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.3 تھی اور اس ... Read More »
’افغانستان کا مستقبل، اب بھارت کو نظر انداز کرنا مشکل‘
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ بھی بھارت پہنچنے والے ہیں۔ دونوں رہنماوں کے مابین تفصیلی ملاقات کے بعد ان کی میڈیا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ... Read More »
جاپان ميں طاقتور طوفان، دو افراد ہلاک
جاپان ميں طاقتور سمندری طوفان ’لين‘ کی زد میں آ کر کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ ايک لاپتہ ہو گیا ہے۔ اس طوفان نے بالخصوص ملک کے وسطی حصوں ميں پير کی صبح تباہی مچائی۔ اطلاعات ہيں کہ ہوا کے تیز جھکڑوں اور شديد بارشوں کے سبب کم از کم 170 پروازيں منسوخ کر دی گئيں۔ اس کے ... Read More »
روہنگیا بحران کا پائیدار حل تلاش کرنا ہو گا، بھارتی وزیر خارجہ
میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد چھ لاکھ ہو گئی ہے۔ ادھر بھارت نے بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ اس بحران سے نمٹنے کی خاطر میانمار کو ان روہنگیا مہاجرین کو واپس اپنے ملک آباد کرنا ہو گا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے حوالے ... Read More »
شینزو آبے نے الیکشن جیت لیا، مگر لوگوں کے دل نہ جیت پائے
جاپان میں اتوار بائیس اکتوبر کے پارلیمانی الیکشن میں جاپانی وزیراعظم بھاری کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان کی سیاسی جماعت اور حلیف پارٹی کو اس الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ جاپانی سیاست کے مبصرین کا کہنا ہے کہ اتوار کے انتخابات میں شینزو آبے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن وہ اپنے ... Read More »