You are here: Home » دیگر » کوہلی کا ايک اور ريکارڈ، ایک سال میں تین ایوارڈ جیت لیے
کوہلی کا ايک اور ريکارڈ، ایک سال میں تین ایوارڈ جیت لیے

کوہلی کا ايک اور ريکارڈ، ایک سال میں تین ایوارڈ جیت لیے

بھارتی کرکٹ ٹيم کے کپتان اور ايک مايہ ناز بلے باز ويراٹ کوہلی نے انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کے تين اہم ترين ايوارڈز بيک وقت جيت کر نئی تاريخ رقم کر دی ہے۔

سن 2018 کے ليے سال کے سب سے بہترين کھلاڑی، ٹيسٹ ميچز کے سب سے عمدہ بيٹسمين اور ايک روزہ کرکٹ کے سب سے کامياب بلے باز، بھارتی کرکٹر ويراٹ کوہلی کو ان تينوں ہی اعزازات سے نوازا گيا ہے۔ منگل بائیس جنوری کے روز ویراٹ کوہلی انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کے تين اہم ترين ايوارڈز بيک وقت جيتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہيں۔ پچھلے سال کے دوران کوہلی نے ٹيسٹ کر کٹ ميں پانچ سنچريوں کی مدد سے اور 55.8 کی اوسط سے 1,322 رنز اسکور کيے۔ ون ڈے کرکٹ ميں کوہلی نے چھ سنچرياں اور مجموعی طور پر 1,202 رنز بنائے۔

کوہلی نے اس پيش رفت کے بعد اپنے احساسات کا اظہار کچھ يوں کيا، ’’يہ ايک بہترين احساس ہے۔ يہ اس محنت کا صلحہ ہے، جو آپ مکمل برس میں کرتے ہيں۔ ميں بہت شکر گزار ہوں کہ ٹيم بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ميری اپنی کارکردگی بھی اچھی جارہی ہے۔‘‘

سن 2018 کے ليے سال کے سب سے بہترين کھلاڑی بننے پر کوہلی کو سر گارفيلڈ سوبرز ٹرافی دی گئی۔ يہ امر اہم ہے کہ کوہلی يہ ٹرافی پچھلی مرتبہ بھی جيتے تھے۔ انہيں 2017ء ميں ون ڈے کرکٹ کا سب سے بہترين کھلاڑی بھی قرار ديا گيا تھا۔

آئی سی سی کے چيف ايگزيکيٹو ڈيوڈ رچرڈسن نے اس موقع پر کوہلی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا، ’’خود کو کرکٹ کے ايک زبردست کھلاڑی کے طور پر منوانے کے ليے لازمی ہے کہ کوئی کھلاڑی تمام فارميٹس ميں عمد پرفارم کرے اور کوہلی نے ايسا کر دکھايا ہے۔ وہ اس کھيل کے ايک بہترين سفير ہيں۔‘‘

عالمی رينکنگ ميں سن 2018 کے اختتام پر ٹيسٹ کرکٹ ميں پہلی پوزيشن پر بھارت کی ٹيم رہی جبکہ ايک روزہ کرکٹ ميں انگلينڈ کی ٹيم سر فہرست ثابت ہوئی

Deutsche Welle

Share Button

Leave a Reply

Scroll To Top